اوپیک پلس ممالک کا ا اجلاس اتوار کو ہو گا، روسی نائب وزیراعظم

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:25

ولادی ووستوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ خام تیل کی منڈی کی موجودہ صورت حال پر غور کے لیے اوپیک پلس کے رکن ممالک کا اجلاس 7 ستمبر (اتوار) کو ہو گا۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق الیگزینڈر نوواک نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاملے بارے سوال پر کہا کہ ہمارا کوئی باقاعدہ ایجنڈا نہیں ہوتا، ہم ہمیشہ موجودہ صورت حال اور مجموعی پیشگوئیوں کو دیکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر موقع پر ہی فیصلے کرتے ہیں۔

مارچ سے روس اور سعودی عرب سمیت آٹھ اوپیک پلس ممالک ہر ماہ تیل کی پیداوار کی سطح طے کرنے کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔دریں اثنا، دسویں مشرقی اقتصادی فورم کا انعقاد 3 سے 6 ستمبر تک ولادی ووسٹک میں جاری ہے جس کا موضوع "دور مشرق: امن و خوشحالی کے لیے تعاون"ہے۔ بزنس پروگرام میں 100 سے زائد موضوعاتی اجلاس شامل ہیں جو سات حصوں میں تقسیم ہیں۔ اس فورم میں 70 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے4500سے زائد نمائندے شریک ہیں۔