Live Updates

ڈاکٹر جوزف ارشدکی عید میلاد النبیؐ کے بابرکت موقع پر پاکستان اور دُنیا بھر کے مسلمانوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ دلی مبارکباد

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) آرچ بشپ راولپنڈی اسلام آباد ڈاکٹر جوزف ارشد نے عید میلاد النبیﷺ کے بابرکت موقع پر پاکستان اور دُنیا بھر کے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو نیک تمناؤں کے ساتھ دلی مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ کا مقدس دِن اسلامی تعلیمات کی روشنی میں امن، محبت، انصاف اور انسانیت کی خدمت کادرس دیتا ہے۔

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے بستے ہیں۔

(جاری ہے)

اس تنوع کو ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی تعاون سے مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دورحاضر کے چیلنجز میں بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے ۔ عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہم بالخصوص غریبوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

خاص طور پر جب پاکستان کوسیلاب جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تو سیلاب زدگان کی مددکے لئے آگے بڑھیں اور اِن مشکل ترین حالات میں مل جُل کر دُکھی اور غمزدوں لوگوں کی بحالی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ یہ عید میلاد النبیﷺ ہمارے پیارے وطن پاکستان کے لیے برکتوں، خوشحالی اور ترقی کا وسیلہ بنے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات