بی این پی کے جلسے کے اختتام پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے، نواب سلمان خلجی

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر نواب سلمان خلجی نے بی این پی کے جلسے کے اختتام پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 15 بے گناہ سیاسی کارکنوں کی شہادت اور 32 سے زائد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں ہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل اور ان کی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے ہمت اور توفیق دے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوں ہیں ہماری جماعت سیاسی اجتماع میں ہونے والے خودکش حملے میں بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں جس میں سردار اختر جان مینگل ، محمود خان اچکزئی، اصغر خان اچکزئی ، میر کبیر احمد محمد شہی، نوابزادہ نیاز زہری سمیت دیگر کو محفوظ رکھا ہم سردار اختر جان مینگل کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں