ورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج رحیم یارخان میں ’’عشرہ رحمت اللعالمین‘‘ کے حوالے سے پروقار اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:15

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج رحیم یارخان میں ’’عشرہ رحمت اللعالمین‘‘ کے حوالے سے پروقار اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم پی اے چودھری محمودالحسن چیمہ تھے۔ جبکہ صدارت میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین میاں اعجاز عامر نے کی، مولانا عامر فاروق عباسی، چودھری محمد ریاض نوری، محمد افضل بھٹی اور احمد نوید نظامی نے بطور ججز فرائض سرانجام دیئے، تقریب سے سابق ایم پی اے چودھری محمودالحسن چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنحضور ﷺ محسن انسانیت اور رہبر کائنات ہیں۔

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہر کر ہی ہم اس دنیا کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو سیرت النبی ﷺ سے روشناس کرانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ تاکہ ہم ایک ایسے معاشرے کا قیام عمل میں لا سکیں جو رسول اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق ہو۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے نبی آخرالزمان ﷺ کو انسابیت کی تربیت کے لیے معلم بنا کر بھیجا۔

آپ کی آمد سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے اور ہر طرف نور ہی نور پھیل گیا۔ آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے بہترین مشعل راہ ہے۔ جب کہ دیگر مقررین نے سیرت طیبہ ﷺ کی اہمیت کے مختلف پہلوؤں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات انسانیت کی فلاح و بہبود کی ضامن ہیں۔ طلباء و طالبات نے قرآت، نعت خوانی اور سیرت طیبہ ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلے میں حصہ لیا۔

طلباء و طالبات نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں محبت و عقیدت کے نذرانے پیش کیے تو محفل میں ایک سماں بندھ گیا اور وجد طاری ہو گیا۔ طلباء کے دلنشیں کلام نے روحانی سرور میں اضافہ کیا۔ قرآت، نعتیہ تقریری مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں ٹرافیاں اور سرٹفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ مقابلہ قرآت میں سید برہان علی نے پہلی،شہاب الدین نے دوسری اور حافظ سجاد حسین نے تیسری پوزیشن لی، مقابلہ نعت میں فاطمہ بیگ نے پہلی، فروا خان نے دوسری اور عشا بیگ نے تیسری پوزیشن لی جب کہ تقریری مقابلے میں محمد احسان اللہ نے پہلی، محمد احمد محمود نے دوسری اور عشا بیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کی ہینڈ بال کی ٹیم جس نے پنجاب بھر میں سوئم پوزیشن حاصل کی اور پروگرام کے مقابلہ جات میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، تقریب میں پی پی ایل اے کے مرکزی راہنما پروفیسر خلیل اختر پرویا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری پروفیسر میاں وحید الدین، لوکل یونٹ کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی نیازی، پروفیسرز سید شاہد حسین، شعیب کاظمی، حافظ محمد سعید، رانا زبیر اللہ، جاوید اقبال شاد، محمد عاصم، عمر فاروق، امیر حمزہ، عمران حسین،عبدالرحمن' فخرالدین، چودھری نذیر احمد گل، میاں عتیق الرحمن، چودھری محمد سہیل سلیم، پروفیسرز نبیرہ گیلانی، شبانہ شاہد اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی پروگرام کے تمام انتطامات شعبہ اسلامیات کی صدر پروفیسر شبانہ شاہد نے سر انجام دیئے۔

پروفیسر کاشف بخاری، پروفیسر غلام شہباز نیئر نے اسٹیج سیکرٹری کی فرائض سر انجام دیئے۔ پروگرام کااختتام عید میلادالنبی ﷺ کی مبارک باد اور ملکی سلامتی، استحکام، ترقی، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔