وفاق کی سندھ کیلئے خوشخبری،کراچی سے پشاور تک موٹروے بنانے کا فیصلہ

کینٹ اسٹیشن کو لاہور اسٹیشن طرز پر خوبصورت بناکر ٹرینوں کو اپ گریڈ کریں گے،ترجمان حکومت پاکستان سندھ

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)وفاقی حکومت نے سندھ کے لوگوں کو خوشخبری سنادی،ترجمان حکومت پاکستان سندھ بیرسٹرراجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا ہے کراچی سے پشاور تک چھ رویہ ایم ٹین موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کراچی کینیٹ اسٹیشن کو بھی لاہوراسٹیشن کے طرز پر خوبصورت بنایا جائے گا،ٹرینوں کو اپ گریڈ کرکے اس میں سہولیات فراہم کریں گے،راجہ انصاری نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرمیں میگامنصوبے شروع کرنے کی نوید بھی سنائی ،ترجمان حکومت پاکستان سندھ برائے وزرات اطلاعات بیرسٹرراجہ خلیق الزماں انصاری نے وفاقی حکومت کی جانب سیسندھ کے لوگوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف سندھ کے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ،راجہ انصاری نے کہا کہ گزشتہ روز 2 وفاقی وزرا جن میں وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی اور وفاقی وزیر علیم خان نے کراچی کا دورہ کیا،راجہ انصاری نے سندھ کے عوام کو پہلی خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ وفاق کراچی سے حیدرآباد چھ رویہ M10 موٹروے بنانے جارہا ہے جس سے لاکھوں لوگ آسان سفری سہولیات سے مسفتید ہوسکیں گے ،کراچی سے پشاور عوام موٹروے پر بلاخوف و خطر سفر کرسکیں گے دوسرا کراچی کینیٹ اسٹیشن کو لاہور اسٹیشن کے طرز پر خوبصورت بنانے جارہیہیں،کینٹ اسٹیشن پرفیملیزہال،ویٹنگ ایریا،سی آئی پی لاونج بنے گا،ترجمان حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو کینٹ اسٹیشن پر ایک پرسکون ماحول میسرہوگا،انٹرنیشنل ائیرپورٹ طرز پر تزئین و آرائش کرنے جارہے ہیں،ٹرینوں کو اپ گریڈ کرکے اس میں سہولیات فراہم کریں گے،مسافروں کا عام اشیا رٹیلز قیمتوں پر میسر ہوسکیں گی،وفاق کراچی سمیت سندھ بھرمیں میگامنصوبے شروع کرے گا،بیرسٹر راجہ خلیق الزمان انصاری کا کہنا تھا کہ یہ ویژن ہے اس شخص کا جس کا نام ہے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف