ساف انڈر 17چیمپئن شپ 15 سے 27 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہو گیا۔قومی انڈر 17 فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس کی نگرانی ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ساف انڈر 17چیمپئن شپ 15 سے 27 ستمبر تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جس کے گروپ بی میں پاکستان، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ بھوٹان کے خلاف 16 ستمبر، دوسرا میچ مالدیپ کے خلاف 19 ستمبر جبکہ آخری گروپ میچ بھارت کے خلاف 22 ستمبر کو کھیلے گا۔