Live Updates

پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے صدر سید شراف آغا کی صدارت میں منعقد ہوا

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:30

Sکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلع کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر وضلع کوئٹہ کے صدر سید شراف آغا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ سے مربوط چار تحصیلوں سریاب، سٹی ، صدراور کچلاک نے اپنی تنظیمی سیاسی رپورٹیں پیش کی جن کی بعد ازاں منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں تحصیلوں میں جاری علاقائی کانفرنسز کو بروقت جمہوری انداز میں مکمل کرنے ،23ستمبر پشتون کلچر ڈے کو بھر پور انداز میں منانے اور اس کی تیاری کرنے پر زور دیا گیا ۔

اجلاس میںخیبر پشتونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے لگائے گئے کیمپس اور جاری امدادی مہم میں عوام سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی گئی اور کہاگیا کہ مشکلات کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، مرکزی ایڈیشنل مالیات سیکرٹری آغا سید لیاقت علی ،مرکزی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبدالحق ابدال، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی ایگزیکٹیوز منان خان بڑیچ،رزاق ترین، صورت خان کاکڑ، ملک عمرکاکڑ، گل خلجی ،حبیب الرحمن بازئی، اقبال بٹے زئی ،حفیظ ترین نے شرکت کی ۔

اجلاس سے پارٹی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کی جانب سے پارٹی رہنمائوں ملک یاسین بازئی اور حاجی یاسین خان ناصر کو جبراً اُٹھانے ، آنکھوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے،تشدد کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ وہ 74ونگ کے ملوث آفیسران واہلکاروں کے خلاف تحقیقات کرتے ہوئے کارروائی کرے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بالخصوص کوئٹہ شہر میں امن امان کی بحالی میں حکومت مکمل طو رپر ناکام ہوچکی ہے، ہر طرف خوف وہراس ، بدامنی ، چوری ، ڈکیتی ، لاقانونیت کا دور دورہ ہے ۔

پولیس ، ایگل سکوارڈ ودیگر انتظامی فورسز امن وامان کی بحالی کی بجائے کرپشن وکمیشن میں مصروف ہیں ، عام شاہراہوں پر ناکے لگائے جاتے ہیں مختلف علاقوں میں آپریشن کے نام پر مقامی لوگوں ، ان کے بچوں کو اٹھا کر پولیس تھانہ لیجایا جاتا ہے اور پھر بعد ازاں ڈپٹی کمشنر دفتر لاکر ان سے زبردستی مختلف کاغذات پر دستخط، انگوٹھے لگواکر انہیں غیر ملکی ثابت کرکے ملک بدر کیا جاتا ہے ۔

اور اس آڑ میں مقامی لوگوں سے جاری لوٹ مار، رشوت کی داستانیں ضلعی انتظامیہ کے دفتر اور ہر پولیس تھانہ میں سرعام جاری ہیں ۔ جس کا نوٹس لینا کمشنر کوئٹہ ڈویژن، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ، آئی جی پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی فوری تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے اور ملوث آفیسران ، اہلکاروں ، سٹاف کیخلاف فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47کی حکومت کے ذریعے نام نہا دنمائندوں کو اسمبلی تک اس لیے رسائی دی گئی کہ ان کے ذریعے ہمارے عوام کی زمینوں ، وسائل کی الاٹمنٹ اور انتقالات کو یقینی بنایا جاسکے اور آج سلسلہ وار ان پشتون دشمن نام نہاد نمائندوں نے پشتون وطن پر قبضہ کو دوام دینے اور وسائل کے فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔

ان کا احتساب غیور عوام جلد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی خان شہید عبدالصمد خا ن اچکزئی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے غیور عوام ،ان کے وطن ، وسائل کی دفاع اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور پارٹی کے محبوب چیئرمین جمہوریت کے عظیم قائد ملی مشر محمود خان اچکزئی کی رہبری میں آج تک پارٹی نے اپنے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ کبھی کریگی۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹیوز، ضلع کمیٹی اور چاروں تحصیلوں کے ایگزیکٹیوز، کمیٹیوں کے اراکین اور تمام کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تنظیمی فعالیت کو دوبالا کرتے ہوئے پارٹی کی جاری جدوجہد میں اپنا مثبت تعمیری کردار ادا کرے اور عوام کو پارٹی صفوں میں شامل کرنے کے لیے پارٹی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچائیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاسی جمہوری جدوجہد کے دوران پارٹی کے کارکنوں کی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہے اور پارٹی اپنے ان کارکنوں کو داد تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے ہر قسم کے حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوکر اپنے محبوب چیئرمین محمودخان اچکزئی کی ہر آواز پر لبیک کہا ہی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات