Live Updates

قومی اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کا بائیکاٹ، جے یو آئی نے ساتھ نہ دیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) اپوزیشن نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا،جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال ،افغانستان میں زلزلہ اور بلوچستان میں سیاسی جماعت کی ریلی پر حملہ پر ایوان میں بحث ہونی ہے،اس لئے یہاں بیٹھ کر بات کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گوہر علی خان نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس ہے،لیکن ہمیں یہاں بات کرنے نہیں دی جارہی،ہمارے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں اس لئے ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور بائیکاٹ کریں گے،ہمیں این ڈی ایم اے سے بھی گلہ ہے کہ اس نے معاونت نہیں کی۔

سپیکر نے کہا کہ اہم موضوعات پر بحث ہونی ہے اس لئے میری درخواست ہے کہ اس کا حصہ بنیں۔این ڈی ایم اے میں اچھی بریفنگ ہوئی اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ الگ سے ان کے لئے وہاں بریفنگ کا اہتمام کیا جائے تو کردیں گے۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت کا جب حکم ہوگا تب ان کا لیڈر رہا ہو جائے گا۔انہیں یہاں سیلاب سمیت اور دیگر ایشوز پر اپنے حلقہ کی نمائندگی کرنی چاہیے جن کے ووٹوں سے یہاں آئے ہیں۔بعد ازاں اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کر گئے،تاہم جمیعت علمائے اسلام نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات