قومی اسمبلی میں بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

جمعہ 5 ستمبر 2025 13:11

قومی اسمبلی  میں  بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) قومی اسمبلی نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی جبکہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی پولین نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،اس دہشت گردی کے حملے میں 15 افراد شہید ہوئے اور 75 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان زخمیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو فورا انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔متعلقہ وزیر کی جانب سے اس کی مخالفت نہیں کی گئی۔صدر نشیں علی زاہد نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔