
وزیراعلیٰ پنجاب کا آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دے کر تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ 5 ستمبر 2025 14:55

(جاری ہے)
مریم نواز نے بحالی پیکیج کے لیے سروے کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس عمل کے لیے شفاف ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی جس میں ڈیجیٹل ریکارڈنگ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیاکہ وہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لیے پیکیج کا خود اعلان کریں گی، گھر تباہ ہونیکی وجہ سے فوری طور پر واپس نہ جانے والے خاندانوں کے لیے ہر ضلع میں عارضی مارکی لگائی جائے گی تاکہ وہ سردی کی آمد سے قبل کسی محفوظ جگہ منتقل ہو سکیں، ان مارکیز میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ جگہیں مختص کی جائیں گی اور وہاں صاف پانی، کھانا اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کیلئے ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ متاثرین کی زندگیوں میں جلد بہتری لائی جا سکے، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گی اور ان کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ مریم نواز شریف نے آبی گزرگاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دریاؤں، ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے گا تاکہ آئندہ کے سیلابوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کیلئے ایک ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسی آفات سے بچا جا سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کے گھر اجڑ گئے، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں سیلاب متاثرین کی بہت ساری توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، ان توقعات پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لیے متعدد اقدامات کیے جائیں گے تاکہ متاثرہ افراد کی زندگیوں میں جلد بہتری آئے۔
مزید اہم خبریں
-
پاک بحریہ کی قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
-
گندم کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا، یہ کوئی مذاق ہے، مزمل اسلم
-
علی امین استعفیٰ دیکر ہمارے عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں، جے یو آئی ف کا چیلنج
-
سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، افنان اللہ
-
موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، وزیراعظم
-
ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ، خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
-
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، انتہائی اونچے سیلاب کا خدشہ
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
-
پنجاب کے کئی شہروں میں بارش‘ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
-
پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل، پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.