لبنان میں 1.5کروڈڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی

کارروائی سعودی انسداد منشیات کے محکمے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی،وزیرداخلہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:42

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)سعودی عرب کی جانب سے برازیل سے بیروت جانے والی کوکین کی سب سے بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد لبنانی وزیر داخلہ کا موقف سامنے آیا ہے۔ لبنانی وزیرِ داخلہ احمد الحجار نے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ اس آپریشن کی مجموعی مالیت تقریبا 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی، اسمگلنگ کی کوشش کو سعودی وزارتِ داخلہ کے تعاون سے ناکام بنایا گیا۔

(جاری ہے)

برازیل سے بیروت لائی جانے والی کوکین کی سب سے بڑی مقدار خوردنی تیل کے ڈبوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔ یہ کارروائی سعودی وزارتِ داخلہ کے زیر انتظام انسداد منشیات کے محکمے کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔اسی تناظر میں لبنانی وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ انسدادِ منشیات کے حوالے سے سعودی عرب اور لبنان کے درمیان قریبی رابطہ قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "سعودی عرب کی سیکیورٹی معلومات کی بنیاد پر ہم نے یہ منشیات ضبط کیں"۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعدوی عرب کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے اسمگلنگ کے کئی نیٹ ورک ختم کیے جا چکے ہیں، جب کہ مزید کارروائیاں بھی جاری ہیں۔