�بر سے 9 ستمبر کے درمیان کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت کم سے کم28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہو گئی ہیں، جو مغرب جنوب مغربی سمت سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جو موسم کو مزید مرطوب اور غیر آرام دہ بنا رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ 7 ستمبر سے 9 ستمبر کے درمیان کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔اس دوران بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔