بھارت میں شہری کی آنکھ سے دانت نکالنے کی کامیاب سرجری

جمعہ 5 ستمبر 2025 16:35

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)بھارت کے شہر پٹنہ میں طبی سائنس کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ، ڈاکٹروں نے مریض کی انتہائی پیچیدہ سرجری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایک ایسا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک مریض کی دائیں آنکھ میں ان کا بڑھا ہوا دانت پایا گیا تھا۔مریض کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ اسے طبی سائنس کے غیرمعمولی ترین کیسز میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ مریض کی آنکھ سے دانت نکالنے کے لیے 11 اگست کو ان کا آپریشن کیا گیا اور وہ اب صحت مند ہیں۔