آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر میں نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید نگہداشت کی سہولت مہیاء

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء) آغا خان میٹرنل اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر (AKMCCC)، حیدرآباد نے ایک جدید ترین لیول II نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ) این آئی سی یو (کا افتتاح کیا ہے۔ اس جدید سہولت کے ذریعے حیدرآباد اور اردگرد کے اضلاع کے خاندانوں کو اب اپنے نوزائیدہ بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت کے لیے کراچی یا دیگر شہروں کا طویل سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

پاکستان دنیا میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی بلند ترین شرحوں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے۔عالمی ادار صحت کے مطابقہر سال، 246,000 سے زیادہ نوزائیدہ بچے قابلِ تدارک پیچیدگیوں کے باعث فوت ہو جاتے ہیں یعنی اوسطا ہر روز 675 بچے اپنی زندگی کے پہلے مہینے میں جان گنوا دیتے ہیں ۔ اس بحران کی ایک بڑی وجہ بڑے شہروں کے باہر جدید نوزائیدہ سہولیات کی محدود دستیابی ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں یہ این آئی سی یو قائم کر کے، AKMCCC اس خلا کو پر کر رہا ہے اور یہ یقینی بنا رہا ہے کہ علاقے کی فیملیز کو بغیر طویل اور مہنگے سفر کے بروقت زندگی بچانے والی نگہداشت دستیاب ہو۔نیا این آئی سی یو میں سانس کی شدید مشکلات میں مبتلا نوزائیدہ بچوں کے لیے جدید آکسیجن تھراپیز سمیت مہارت یافتہ تکنیکی سہولیات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، یہاں نوزائیدہ بچوں کے لیے اہم طبی طریقہ کار اور علاج بھی فراہم کیے جاتے ہیں جو ان کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس طرح، یہ سہولت حیدرآباد میں بچوں کی نگہداشت میں تاخیر کو کم کرے گی، والدین کا بوجھ آسان بنائے گی، اور نازک نوزائیدہ بچوں کو زندگی کی شروعات کے بہترین مواقع فراہم کرے گی۔یہ نیا این آئی سی یو بے شمار خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے، حیدرآباد کے میئر اور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر کاشف علی شورو نے کہا۔ یہ زندگیوں کو بچائے گا اور حیدرآباد اور اس کے گردونواح میں رہنے والوں کے لیے زندگی بچانے والی نگہداشت کو ان کے اپنے گھر کے نزدیک لائے گا۔

پاکستان میں بہت سے نوزائیدہ بچے صرف اس لیے اپنی جان گنوا دیتے ہیں کہ جہاں وہ پیدا ہوتے ہیں وہاں کے قریب خصوصی نگہداشت دستیاب نہیں ہوتی ۔ڈاکٹر فرحت عباس، چیف ایگزیکٹو آفیسر، آغا خان یونیورسٹی ہیلتھ سروسز، پاکستان نے مزید کہا، یہ این آئی سی یو یہ یقینی بنائے گا کہ حیدرآباد اور گرد و نواح میں قبل از وقت پیدا ہونے والے اور شدید بیمار بچے وہی اعلی معیار کی نگہداشت حاصل کر سکیں جو بڑے شہروں میں زندگیاں بچاتی ہے۔

2010 میں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کے بعد سے، AKMCCC نے خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے ایک معتبر ادارے کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔ اس سینٹر کے پاس سیف کیئر لیول 5 سرٹیفیکیشن ہے ، جو مریضوں کی حفاظت اور معیار میں بین الاقوامی سطح پر اعلی اعزاز ہے۔اس مضبوط بنیاد پر، نئے این آئی سی یو کا افتتاح حیدرآباد میں نیونٹل نگہداشت کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

ڈاکٹر میراج شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر، آغا خان یونیورسٹی آف کیمپس ہسپتال نے کہا AKMCCC کا نیا این آئی سی یو حیدرآباد میں خصوصی نوزائیدہ نگہداشت کو گھر کے قریب لانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ہمارا مقصد وقت پر معیاری نگہداشت فراہم کرنا اور اس مرکز کو خواتین اور بچوں کے لیے برتری کا مرکز بنانا ہے۔ افتتاحی تقریب میں شہری رہنماں، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سینئر نمائندوں اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی قیادت اور ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ ان کی موجودگی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ علاقے میں ماں اور بچے کی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے سب کا عزم مشترکہ ہے۔