6ستمبر ملکی تاریخ کا سنہری باب ہے ،جب پاک افواج اور پوری قوم نے یکجہتی اور عزم و حوصلے کے ساتھ مادرِ وطن کا دفاع کیا،رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جب پاک افواج اور پوری قوم نے یکجہتی اور عزم و حوصلے کے ساتھ مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

(جاری ہے)

یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری ہر چیز پر مقدم ہے اور دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں پوری قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع نہ صرف شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے بلکہ یہ اس عہد کی تجدید بھی ہے کہ ہم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے وارث ہونے کے ناطے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔