Live Updates

ژوب ،شیرانی کے 2022کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل فوری شروع کیا جائے ،عبدالستار مندوخیل

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:00

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)ژوب شیرانی2022 سیلاب زدگان کمیٹی کا اجلاس بلدیہ پارک میں زیر صدارت عبد الستار مندوخیل منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے اپنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تاحال ممکن نہ ہو سکا جس سے متاثرین میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ژوب شیرانی کے سیلاب متاثرین کے سروے مکمل ہوا اور باقاعدہ طور پر منظوری عمل میں لایا گیا متاثرین کے لیسٹ جاری ہوا جو بدقسمتی سے تاحال سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل تاخیر کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بحالی کا کام شروع ہوا ہے جبکہ ڑوب شیرانی میں متعلقہ حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں انہوں نے آس بات پر زور دیا کہی ژوب شیرانی سیلاب زدگان کی بحالی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرینگے سموار 8 ستمبر کمیٹی کے ممبران کمشنر ڑوب ڈویژن سے ملاقات اور اس بارے میں باقاعدہ طور پر درخواست دینگے اور ترقی فاؤنڈیشن کے افسران سے تبادلہ خیال کرینگے آگر شنوائی نہ ہوئی تو گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کرینگے کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تحریک کو پائے تکمیل تک جاری رکھا جائے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :