Live Updates

خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، سینیٹر روبینہ خالد

جمعہ 5 ستمبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ہدایت کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے، متاثرین سیلاب کی بحالی اور ان تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ خیبرپختونخوا کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خواتین ونگ کی گزشتہ کارکردگی پر تفصیلی بحث کی گئی اور ایک جامع رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے ہدایت دی کہ خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی کیمپ قائم کیے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی اور ان تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور خواتین ونگ کو اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے، کارکنان کے مسائل کے حل اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اس موقع پر کہا کہ خواتین ونگ پارٹی کا اہم ستون ہے اور اسے مزید موثر کردار ادا کرنے کے لیے متحرک کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی خواتین رہنما اور کارکنان عوامی رابطے میں اضافہ کریں تاکہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات