Live Updates

؁اسپیکر سردار ایاز صادق کا قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملک کی نازک صورتحال پر اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے پر افسوس کا اظہار

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں آج نہایت اہم قومی ایشوز زیرِ بحث آنے تھے جن میں بلوچستان میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعات، ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور افغانستان میں آنے والا زلزلہ شامل ہیں۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب کی صورتحال میں بروقت اور موثر اقدامات کیے ہیں اور قبل از وقت انتظامات کرکے عوام کو بڑے نقصان سے بچایا ہے۔

اپوزیشن کو چاہیے تھا کہ وہ این ڈی ایم اے سے براہِ راست بریفنگ لیتی اور ان کی کارکردگی سے آگاہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن ارکان چاہیں تو ان کے لیے الگ سے بریفنگ کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپوزیشن کے غیر سنجیدہ رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نازک حالات میں اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کرنا غیر سنجیدہ طرزِ عمل ہے۔

ملک میں عوام کو تاریخ کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا، ایسے وقت میں اپوزیشن کا کورم کی نشاندہی اور ایوان سے واک آؤٹ کرنا افسوسناک اور قومی ذمہ داری کے منافی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی ایشوز پر اپوزیشن کو سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ایوان ملک و قوم کے مسائل کے حل کے لیے اجتماعی کردار ادا کر سکی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات