
&وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جلالپور جٹاں کے نواحی علاقے شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی پہنچ گئیں
لله*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹینٹ سٹی میں کھانا، ادویات، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ؔذیابیطس کی بزرگ خاتون مریضہ کو شوگر چیک اپ کیلئے خود وزیراعلیٰ مریم نواز شریف فیلڈ ہسپتال لیکر کر گئیں ،سروے شروع ہورہا ہے، ازالہ کریں گے،آبی گزرگاہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر گھر بھی بنا نے میں مدد دیں گی: مریم نواز شریف /وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہباز پور پل کا بھی دورہ کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ''کلینک آن بوٹس'' کا بھی معائنہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو اہلکاروں کو انعام دینے کے اعلان بھی اعادہ کیا، دریامیں ریسکیو بوٹس کے سکواڈ کو سراہا اور شاباش دی
جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ذیابیطس کی مریضہ کو انسولین، گلوکو میٹر اور دیگر ضروری اشیا ء فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے سیلاب سے گھرمسمار ہونے پر آبدیدہ نوجوان کو تسلی دی، گھر بنانے میں پوری معاونت کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے معمر شخص کو بھینس سیلاب میں بہہ جانے پر بھی دلاسہ دیااود نقصان پورا کرنے کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹینٹ سٹی میں متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سروے شروع ہورہا ہے، ازالہ کریں گے۔آبی گزرگاہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر گھر بھی بنا کر دیں گے۔ سیلاب متاثرین کوپینے کا صاف پانی، کھانا اور مویشیوں کو چارہ فراہم کیاجارہا ہے۔ لوگ جہاں جہاں بیٹھے ہیں،وہاں ٹینٹ لگا کر دیئے جائیں، کھانا اور دیگرضروریات فراہم کی جائے۔ تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے جانیں بچانے پر خوشی ہے، عوام کی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فکر نہیں کرنی میں آپ کے ساتھ ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہباز پور پل کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ''کلینک آن بوٹس'' کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ''کلینک آن بوٹس'' پراجکٹ کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرویلنس پر ریسکیو فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو اہلکاروں کو انعام دینے کے اعلان بھی اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریامیں ریسکیو بوٹس کے سکواڈ کو سراہا اور شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی تھرمل امیجنگ ڈرون کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع گجرات میں 24 تھرمل امیجنگ ڈرون سیلابی علاقے میں ڈیجیٹل سرویلنس کررہے ہیں۔ڈیجیٹل تھرمل امیجنگ کی مدد سے سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے 55 لوگوں اور57 مویشیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا
مزید اہم خبریں
-
صرف 1 ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
-
بلاول بھٹو کا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
-
وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون کیلئے ابھی سے تیاری شروع کردے
-
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
بھارت نے سیلاب کا ڈیٹا بروقت فراہم نہیں کیا، یہ معاملہ عالمی سطح پر آواز اٹھار ہے ہیں
-
ملک کو آئندہ برس چاول، گنا، گندم سمیت زرعی اور غذائی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
-
وزیر اعظم کی متاثرہ علاقوں سے عوام کے بروقت انخلاء اور امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت، متاثرین کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے، شہباز شریف
-
پلاننگ ڈویلپمنٹ بورڈ نے سفاری زُو کے ماسٹر پلان کیلئے 7 ارب روپے کی منظوری دے دی
-
سیلاب متاثرین کے حق کے لیے لانگ مارچ بھی کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے
-
مری،آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں
-
امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت
-
وزیراعلی سندھ کی سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.