Live Updates

eپنجاب پولیس کا نان اسٹاپ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

ئ* اب تک03 لاکھ57 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

۶لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں دریاؤں کی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب پولیس کا نان اسٹاپ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس اب تک 03 لاکھ 57 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک منتقل کر چکی ہے۔

پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں نے 01 لاکھ 39 ہزار 655 مرد، 01 لاکھ 05 ہزار 934 خواتین اور 01 لاکھ 11 ہزار 499 بچوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ پولیس نے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے 04 لاکھ 78 ہزار 434 مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا۔ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 16 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرین کی منتقلی کے لیے پنجاب پولیس کی 700 سے زائد گاڑیاں اور 40 کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حکم دیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں کے بروقت انخلا اور ریسکیو سرگرمیاں بلاتعطل جاری رکھی جائیں۔ انخلا والے علاقوں میں شہریوں کی املاک کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اور پٹرولنگ مزید بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے والے متاثرہ شہریوں کو بھرپور سکیورٹی کے ساتھ خوراک اور ضروریاتِ زندگی فراہم کی جائیں۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر سکیورٹی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ آپریشن کو مزید موثر بنایا جا سکے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دریاؤں کے کنارے آباد دیہاتوں اور آبادیوں میں پولیس کی پٹرولنگ باقاعدگی سے جاری رکھیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات