Live Updates

ڑ*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن میں تیزی

)صاف پانی اتھارٹی اور واسا ایجنسیاں متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں سرگرم، سیکرٹری ہاؤسنگ کا گجرات کا ہنگامی دورہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

ئ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے زیر انتظام صاف پانی اتھارٹی اور واسا ایجنسیوں نے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف آپریشن میں اہم کردار ادا کیا۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے نارتھ، ساوتھ اور سنٹرل زون کے 9 اضلاع میں 1 لاکھ 6 ہزار لیٹر پانی کی فراہمی یقینی بنائی، جس سے 35 ہزار سے زائد متاثرہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح 15 اضلاع میں واسا ایجنسیوں نے 37 واٹر باوزرز کے ذریعے متاثرین تک صاف پانی پہنچایا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے گجرات کا ہنگامی دورہ کیا اور شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف آپریشن کی براہ راست نگرانی کی۔ انہوں نے جی ٹی روڈ کے اطراف 1 کلومیٹر طویل عارضی سیوریج ڈرین کی کھدائی، ڈی سی بند کی مضبوطی، لورائی، ڈسپوزل بولا اور ریور گارڈن سمیت مختلف مقامات پر آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف متاثرہ علاقوں میں موجود رہے اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز رفتار اور مؤثر بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات