بھارتی فالس فلیگ کا نیا ایڈیشن: اندرونی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش

غ*بھارتی فالس فلیگ کا نیا ایڈیشن ، پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ھ* ممبئی بم کالز کے جھوٹے الزامات پاکستان پر عائد،بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹا پروپیگنڈا

جمعہ 5 ستمبر 2025 22:35

ں اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) بھارتی حکومت ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا اور اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ آپریشن سندور کی حالیہ ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور جھوٹی اور بغیر کسی شواہد کے خبر نشر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’ممبئی کے ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں‘‘۔

یہ خبر کسی بھی مستند ثبوت یا تحقیقات کے بغیر بھارتی میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی اور اس میں پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوششیں کرتا آرہا ہے، جو کہ بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی یہ حرکتیں اس بات کا اشارہ ہیں کہ وہ اپنی داخلی ناکامیوں اور عوامی بددلی سے توجہ ہٹانے کے لئے اس طرح کے پروپیگنڈا کا سہارا لے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا یہ حربہ ہمیشہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی غرض سے استعمال کیا جاتا رہا ہے تاکہ عوام کو خوف میں مبتلا کر کے داخلی مسائل سے نظر ہٹائی جا سکے۔ اس سے قبل بھی بھارتی میڈیا نے تین پاکستانی شہریوں، جو کہ کمبوڈیا میں روزگار کے لئے جا رہے تھے، کو دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔اس جھوٹے پروپیگنڈے کا مقصد بھارت میں بڑھتے ہوئے داخلی انتشار کو چھپانا ہو سکتا ہے، جو کہ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہی