عالمی سیرت کانفرنس میں شرکت کے لئے بحرین کی مجلس شوریٰ کے رکن اور سابق ڈپٹی سپیکر الشیخ عادل بن عبدالرحمٰن المعاودة اسلام آباد پہنچ گئے

جمعہ 5 ستمبر 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) عالمی سیرت کانفرنس میں شرکت کے لئے بحرین کی مجلس شوریٰ کے رکن اور سابق ڈپٹی سپیکر الشیخ عادل بن عبدالرحمٰن المعاودة اسلام آباد پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان مذہبی امور کے مطابق جمعہ کو ہوائی اڈے پر ان کا استقبال ڈاکٹر علی محمد تراب سینیئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ، ممبر علماء و مشائخ کونسل وزارت مذہبی امور اور سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کیا۔بعد ازاں الشیخ عادل بن عبدالرحمٰن المعاودة نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الاقوامی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔