گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کیعید میلاد النبی ﷺکے موقع پر قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباداور اپنے بیان میں کہا کہ آج ہم محسن انسانیت، رحمت للعالمین ،خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی خوشی منا رہے ہیں۔یہ وہ مبارک دن ہے جب رب کائنات نے محبوب کائنات حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور ساتھ ہی ختم نبوت کی مہر بھی ثبت کر دی۔

(جاری ہے)

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری سے جہالت اور ظلمت کا خاتمہ ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پر عمل دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ نبی آخرزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے محبت ،امن، برداشت اور احترام انسانیت کا درس دیا۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے محسن انسانیت ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو حقوق دیے۔ آج کے دن ہمیں یہ عہدکرنا ہے کہ ہم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں گے۔