6 ستمبر یومِ دفاع، پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، فنکار برادری پیغام

ہفتہ 6 ستمبر 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) پوری قوم کے ساتھ کھلاڑیوں اور فنکار برادری نے بھی یومِ دفاع معرکۂ حق کے حوالہ سے وطن کے محافظوں کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر یومِ دفاع، پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے اور خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔یومِ دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں اور وطن کے دفاع کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔

یوم دفاع معرکہ حق کے موقع پر اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کا مورال بلند کر دیا ہے اور سب اعلیٰ حوصلوں کے ساتھ اپنی افواج کو سلام پیش کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نے یومِ دفاع معرکۂ حق کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر کے پاکستان کو سرخرو کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمارے ہیروز کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کے خاطر اپنی جانوں نظرانہ پیش کیا۔یومِ دفاع معرکۂ حق کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے شہداء اور غازیوں کی قربانی کی یاد میں آئیں عہد کریں کہ پاکستان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔