یوم دفاع و شہداء ، یادگارِ شہداء راولپنڈی گیریژن، ملتان گیریژن اور کھاریاں گیریژن میں پُر وقار تقاریب منعقد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یوم دفاع و شہداء کے موقع پر یادگارِ شہداء راولپنڈی گیریژن، ملتان گیریژن اور کھاریاں گیریژن میں پُر وقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی گیریژن، ملتان گیریژن اور کھاریاں گیریژن میں پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہداء کی بلندی درجات اور ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔تقاریب میں شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ قوم یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مادرِ وطن کے دفاع میں جان نثار کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔