رحیم یارخان،ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع اور شہداء پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقادکیاگیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 13:30

رحیم یارخان 06 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم دفاع اور شہداء پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقادکیاگیا۔ ریلی میں ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی سمیت ضلعی افسران ، ممبران امن کمیٹی ، علمائے کرام ، سول سوسائٹی ، سکائوٹس ، طلباء اور شہریوں کی شرکت کیا گیا ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے کلمات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔یوم ِ دفاع ِپاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔ ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریاست علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال یوم دفاع پاکستان نہایت منفرد ہے ۔ افواجِ پاکستان نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معرکہ حق میں دشمن کو تاریخی شکست دی ۔ ریاست علی نے کہا کہ اہلِ پاکستان اورافواجِ پاکستان کا جذبہ " آپریشن بنیان مرصوص" میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ \378