ملک بھر کی طرح میرپور خاص میں بھی یوم دفاع پاکستان کا دن منایا گیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 16:40

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر کی طرح میرپور خاص میں بھی یوم دفاع کا دن منایا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ سول ڈیفنس میر پور خاص کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پرپاک افواج شہداء قبرستان میں چیف وارڈن سول ڈیفنس و میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کی قیادت میں سول ڈیفنس کے دستے نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس فہیم میمن ،ایڈیشنل چیف وارڈن عبدالحمید شیخ،ڈپٹی چیف وارڈن خلیل الله خان، خلیل غوری ،نذیر احمد شیخ 1122 کے آفیسر رشید احمد و فورس سول ڈیفنس نے شرکت کی اور 6 ستمبر وطن عزیز کا دفاع کرنے والے پاک افواج کے شہید جوانوں کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔\378