یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شمالی وزیرستان میں مختلف تقریبات کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شمالی وزیرستان میں مختلف تقریبات کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئیں۔ میرانشاہ ماڈل سکول میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بریگیڈیئر فواد علی، ڈپٹی کمشنر یوسف کریم ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معراج وزیر، اساتذہ، طلبہ، مشران اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسی طرح یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں “یوتھ فٹبال چمپئن شپ میرانشاہ 2025” کا انعقاد کیا گیا جس میں قبائلی مشران، عوام اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ قوم اپنے دفاع اور ملک کی سلامتی کے لیے متحد ہے۔