یوم دفاع دشمن کے خلاف متحد ہونے کا دن ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 17:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یو م دفاع پاکستان کےموقع پرڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع دشمن کے خلاف متحد ہونے کادن ہے، وطن کے خاطر اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ء کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص میں پاک فوج نے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔ قوم کے بہادر سپوتوں نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو عبرت کا نشان بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کے شہدا ء اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔\378