صوابی، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وطن کی محبت اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کےلیے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وطن کی محبت اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کےلیے صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی ڈاکٹر عثمان خان کی زیرِ نگرانی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وطن کی سلامتی اور 1965 کی جنگ کے شہداء کے درجات کی بلندی کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹوپی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں شرکت کی جہاں شرکاء نے جذبہ حب الوطنی کی مناسبت سے یوم دفاع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوپی نے حالیہ منعقدہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔