آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے یادگار شہداء پر حاضری دی ،آئی جی نے یادگار شہداء پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک لازوال باب ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم نے مل کرکس طرح دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پاک افواج نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص پاک افواج کا وطن کے دفاع و قربانیوں کا تسلسل ہے۔ آئی جی نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمارے شہدا اور غازیوں نے اپنی قربانیوں سے پاکستان کو ہمیشہ سرخرو کیا۔