وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی کی حضرت محمد ؐ کے 1500ویں یوم ولادت پر پوری قوم کو مبارکباد

ہفتہ 6 ستمبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ ہمارے آخری نبی ہیں، ان کے 1500ویں یوم ولادت پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری امت جو محبت و عقیدت محمد ﷺ سے رکھتی ہے وہ آنے والی نسلوں کے لیے بڑا خزانہ ہے۔ انھوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ اس دن کی برکت سے پاکستان کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے اور پاکستانی قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لیے استطاعت عطا فرمائے۔