سانبا، بھارتی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا

اتوار 7 ستمبر 2025 11:45

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسزنے ضلع سامبا میں ایک بڑاتلاشی آپریشن شروع کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع کے علاقے باری برہمنہ میں مشترکہ آپریشن گزشتہ شام شروع کیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ا ٓپریشن علاقے میںقائم ایک فوجی چھاؤنی پر سے ایک نامعلوم ڈرون کی پرواز کا پتہ لگنے پرشرو ع گیا ہے۔آخری اطلاعات تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔