پتوکی شادی شدہ شخص 4روز سے لاپتہ مقدمہ درج پولیس تلاش کرنے میں ناکام

اتوار 7 ستمبر 2025 14:25

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) پتوکی شادی شدہ شخص 4روز سے لاپتہ مقدمہ درج پولیس تلاش کرنے میں ناکام ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ویرم چک نمبر4کا رہائشی شاہد اقبال گزشتہ روز مورخہ 3/09/2025کو گھر سے مزدوری کیلئے گیا جو تاحال گھر واپس نہ پہنچا لاپتہ شخص کے وارثان نے اپنے ارد گرد رشتہ داروں کے پاس شاہد اقبال کی تلاش شروع کی مگر شاہد اقبال کا کوئی سراغ نہ ملا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے لاپتہ شخص کے بھائی تنویر حسین کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تاحال تھانہ سٹی پتوکی پولیس لاپتہ شاہد اقبال کو ٹریس نہ کر سکی وارثان غم سے نڈحال ورثاء کا آئی جی پنجاب دیگر اداروں سے مدد کا مطالبہ ۔