Live Updates

پنجگور ،مہنگائی میں اضافہ، ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی

اتوار 7 ستمبر 2025 17:40

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) پنجگور میں مہنگائی میں اضافے سے ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق ملک میں سیلاب کا بہانہ بنا کر مہنگائی میں 100/50 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ھے پرانے اسٹاک مارکیٹ میں موجود ہونے کے باوجود قیمتوں میں من مانے اضافے کردیا گیا ھے چینی فی کلو230، 220 روپے آٹا 40 کلو گرام بوری 3200روہے سے اضافہ کرکے 4700 کردیا گیا ھے روز مرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی 50سے 100فیصد اضافہ کردیا گیا ھے غریب چائے کے ساتھ سوکھی روٹی کھاتے تھے یہ بھی غریب عوام کی دسترس سے باہر نکل گیا ہے دوسری جانب ڈسٹرکٹ پنجگور میں سرکاری سطح پر شہریوں کو گندم دستیاب نہیں تقریباً گزشتہ کئی سالوں سے ڈسٹرکٹ پنجگور کے گندم کا سالانہ کوٹہ محکمہ خوراک بلوچستان فراہم نہیں کر رہا ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں سرکاری سطح پر گندم نہ ہونے کی وجہِ سے ڈسٹرکٹ پنجگور کے فلور ملز اور آٹے کی چکیاں بند پڑے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور کا سالانہ کوٹہ بند کردیا گیا ھے یا کوئی اور وجہ ہے یہ ایک جواب طلب مسئلہ ھے اس سلسلے میں حکام بہتر جواب دے سکتے ہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں مہنگائی اور دخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

ذخیرہ اندوزی کرنے والے قیمتوں میں کمی کے دوران کوئی کمی نہیں کرتے جب اضافے ہو جاتا ہے تو فوری طور پر اضافہ کیا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور ڈسٹرکٹ کنٹرول پرائس کمیٹی نوٹس لیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات