38ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس جو ش و خروش سے شروع ،وعاشقان رسولؐ کی قافلوں کی صورت میں آمد جا ری

اتوار 7 ستمبر 2025 18:10

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام مر کز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ38ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس روائتی جو ش و خروش سے شروع ہو گئی ملک کے مختلف شہروں قصبوں و دور دراز علا قوں سے عشاقان ختم نبوت وعاشقان رسولؐ کی قافلوں کی صورت میں آمد جا ری ہے،چناب نگر کی فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر اورختم نبوت زندہ باد،پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھی،چناب نگر کی سر زمین کو بینرز کتبوں،فلیکسزز اور خوبصورت پرچموں سے سجا دیاگیا،ختم نبوت وشمع رسالت ؐ کے پروانے دیوانہ وار کا نفرنس میں شامل، کانفرنس کی افتتاحی نشست کا آغازصبح 11بجے تلاوت قرآن مجید سے ہو ا اس کے بعد حمد باری تعالیٰؐ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ قادیانی اب بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے خلاف خطرناک سازشوں میں مصروف ہیں، توہین رسالت کے مرتکبین کے خلاف قانونی گرفت کو مزید کمزور کیا جا رہا ہے ۔یہ طرز عمل اسلام و وطن دشمنی ہے،اکابرین ختم نبوت نے اپنی زندگی تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے لیے وقف کر رکھی ہیں، ایٹمی پروگرام کو رول بیک کروانے کے لیے قادیانی اور غیر ملکی این جی اوز کام کر رہی ہیں،آپریشن بنیان مرصوص ومعرکہ حق کی کامیابی پر افواج پاکستان مبارک باد کی مستحق ہیں، قانون ناموس رسالت کے متعلق آئینی دفعات کا ڈٹ کر دفاع کریں گے ۔