سوات، سید اصلاح الدین کی اہلیہ کا انتقال، عارف اللہ خٹک کا اظہارافسوس

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سوات کے ضلعی نائب صدر سید اصلاح الدین کی اہلیہ کے انتقال پر صوبائی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خیبرپختونخوا عارف اللہ خٹک نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر عبدالغفار منصور، صوبائی ترجمان محمد عبداللہ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عثمان علی، رضوان اللہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عارف اللہ خٹک نے مرحومہ کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ اولاد کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے، ان کی وفات یقینا ایک بڑا صدمہ ہے۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ہاشمی صاحب اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔