یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کی تقریب

اتوار 7 ستمبر 2025 19:35

ور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ عسکری و سول حکام، طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔شہداء کے اہل خانہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، حاضرین کا جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا اظہار دیدنی تھا۔

متعلقہ عنوان :