Live Updates

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کا انسانیت دوست قدم، جلالپور پیر والا میں 200 لائف جیکٹس عطیہ

اتوار 7 ستمبر 2025 21:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے سیلاب متاثرین کے لیے انسانیت دوست قدم اٹھاتے ہوئے ذاتی خرچ پر جلالپور پیر والا انتظامیہ کو 200 لائف جیکٹس عطیہ کر دیں۔ عطیہ میں بچوں کے لیے 70 خصوصی جیکٹس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر نے یہ جیکٹس ریسکیو 1122 کے حوالے کیں، جو بستی بہاراں جلالپور پیر والا میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں کے سپرد کی گئیں۔ فواد ہاشم ربانی نے اعلان کیا کہ دیگر متاثرہ تحصیلوں میں بھی ضرورت کے مطابق لائف جیکٹس فراہم کی جائیں گی تاکہ ریسکیو اہلکار متاثرین کی بروقت مدد کر سکیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :