امریکی صدر کی آئندہ دنوں میں روسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے کی توقع

پیر 8 ستمبر 2025 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت کی توقع رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازعے کے حل کے لیے دونوں ممالک کی قیادت جلد رابطے میں آئے گی۔اینڈریوز ایئر فورس بیس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں وہ روسی صدر سے رابطہ کر یں گے اور مسائل کا حل نکالیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ روس۔یوکرین تنازعہ کے حل کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور مجھے یقین ہے ہم اسے مکمل کریں گے۔