بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 77واں یوم وفات 11 ستمبر کو پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا

پیر 8 ستمبر 2025 12:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 77واں یوم وفات 11 ستمبر کو پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا اور مختلف تقریبات کے ساتھ فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں 11 ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا77 واں یوم وفات پورے عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اور مختلف تقریبات کے ساتھ فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ سیاسی و سماجی و سوشل ورکرز کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے بیاد قائد تقاریب سیمینار کانفرنس اور پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا اور مساجد میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی ہو گی۔ محکمہ اوقاف نے علما و مشائخ سے کہا ہے کہ وہ مساجد میں یوم وفات قائد اعظم پر قرآن خوانی کے انتظامات کریں ۔