سکھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،انتظامیہ نکاسی آب کے عمل میں مصروف

پیر 8 ستمبر 2025 16:06

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) سکھر اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے نکاسی آب کے عمل کو مؤثر بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سکھر میونسپل کے مطابق بارش کا پہلا کا سلسلہ رات 2 سے صبح 7 بجے تک جاری رہا جس کے دوران نکاسی آب کا عمل مکمل کر لیا گیا، بارش وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے نکاسی کے اقدامات جاری ہیں اور تمام علاقوں سے برساتی پانی فوری طور پر نکالا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے بارش کے دوران جیل گارڈن ڈسپوزل، پولیس ہیڈ کوارٹر ڈسپوزل، گھنٹہ گھر ڈسپوزل، بروہی ڈسپوزل اور شاہ فیصل ڈسپوزل سمیت دیگر ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کیا اور بجلی کی عدم موجودگی میں جنریٹر کے ذریعے چلنے والی مشینری اور پمپنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ شہر کے نشیبی اور حساس علاقوں میں نصب مووایبل مشینری کے ذریعے بھی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے ۔