ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے پانچویں بیچ کا اعلان

پیر 8 ستمبر 2025 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے پانچویں بیچ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

کمیشن کے مطابق اس فیلوشپ پروگرام کے لئے اہلیت کے معیار میں پانچ سال کا کام کاتجربہ،مقامی یا بین الاقوامی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری اور عمر 45 سال سے زائد نہ ہو ں وہ پاکستان اور آزادکشمیر کے شہری درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ امیدوار نے اس سے قبل کوئی پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ حاصل نہ کی ہو۔ اس فیلوشپ کے لئے درخواستیں 30 اکتوبر تک جمع کروائی جاسکیں گے۔