قلات ،بی این پی کے جلسے کے بعد خود کش دھماکے کے خلاف شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال

پیر 8 ستمبر 2025 21:15

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) کوئٹہ میں 2 ستمبر کو بی این پی کی جلسے کے اختتام پر ہونے والے خودکش حملہ کے خلاف اپوزیشن کی متعدد جماعتوں کی اپیل پرمکمل پیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ہڑتال کی اپیل بی این پی۔نیشنل پارٹی۔پشتونخوا میپ۔اے این پی۔

(جاری ہے)

مجلس وحدت مسلمین تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے گئی تھی قلات میں بی این پی قلات کے صدر میر قادربخش مینگل کی قیادت میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو مغل چوک کی مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مکمل بند کر دیا گیا جبکہ قلات بازار میں شٹرڈاؤن رہا شٹر ڈاؤن ہڑتال سے تمام کاروباری مراکز جزل سٹور دودہ فروش سبزی فروش اور دیگر دوکانے بند رہی پولیس نے قومی شاہراہ کو بلاک کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے بی این پی کے ضلعی صدر میر قادربخش مینگل آغاقلندر خان احمد زئی میر عبدالفتاح عالیزئی جمعیت علماء اسلام کے رہنما ء طاہر لہڑی اور دیگر کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ پہنچا دیا ہڑتال کیوجہ سے قلات میں تمام ٹرانسپورٹ بھی بند کردی گئی قلات کوئٹہ کراچی قومی شاہراء پر ٹریفک مکمل غائب روڈ پر مکمل سناٹا ہے ہڑتال کے باعث شہر کے دیہی علاقوں کی ٹراسپورٹ کو بھی آف روڈ کر دیا گیا ہے قلات نیشنل ہائی وے روڈ پر بی این پی کے کارکنوں نے رکاوٹیں کھڑی کی جبکہ پولیس نے بی این پی کے ضلعی صدر میر قادربخش مینگل جزل سیکٹری عبدالعلیم مینگلف آغا قلندرجان احمدزء میر عبدالفتح عالیزئی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء طاہر مجید لہڑی کو گرفتار کیا اور پولیس نے روڈ کھول دی بعد میں بی این پی اور آل پارٹیز کی جانب سے مختلف جگہوں کوئنگ کے مقام پر پھر رکاوٹے کھڑی کی روڈ بلاک کیا گیا پولیس وہاں پنچ گئی اور دن بھر بی این پی کے کارکنوں اور پولیس میں آنکھ مچولی رہی۔