ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس فیصل آباد کے زیراہتمام تقریب

منگل 9 ستمبر 2025 00:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس فیصل آباد کے زیراہتمام سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی اور مادرِ وطن کے عظیم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں حضور اکرم ﷺ کے 1500 ویں جشنِ ولادت کے سلسلہ میں تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئیں جنہوں نے محفل کو نور و سرور سے منور کر دیا۔یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے وطنِ عزیز کے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے مل کر پرامن واک میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملی نغمے بھی پیش کئے گئے جنہوں نے شرکا کے جذبات کو جلا بخشی۔