بانہال سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

منگل 9 ستمبر 2025 11:59

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر کے ضلع بانہال میں سرینگر جموں ہائی وے کے کنارے پل کے نیچے سے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ لاشیں چملواس کے مقام پر ہائی وے کے ساتھ ایک پل کے نیچے سے برآمدہوئی ہیں ۔ٹریفک پولیس کے اہلکار نے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاشوں کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہلاک شدگان کی شناخت کی جا رہی ہے۔