پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے تھانہ کچہری کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا ، چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

منگل 9 ستمبر 2025 14:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سرگودہا کے صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں یہاں پر برسر اقتدار رہنے والے حکومتی ارکان اسمبلی نے تھانہ کچہری کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے سرگودھا شہر مسائل کا شکار ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرگودھا شہرکو مثالی بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں جس کیلئے تمام ادارے انتظامیہ،حکومت اور ارکان اسمبلی کے علاوہ شہری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، مسائل کے خاتمہ کیلئے عوامی تعاون ہر صورت درکار ہوگا۔

چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ حکومت وقت سے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے جس سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائےگا۔