Live Updates

سعودی عرب میں بغیر اجازت نامہ کوڑا کرکٹ جلانا سنگین خلاف ورزی، 10 ملین ریال جرمانہ ہوگا

منگل 9 ستمبر 2025 16:37

سعودی عرب میں بغیر اجازت نامہ   کوڑا  کرکٹ جلانا سنگین خلاف ورزی، 10 ملین ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) سعودی عرب میں بغیر اجازت نامہ کچرا جلانے کو سنگین جرم قرار دیدیا گیا ۔ایس پی اے کے مطابق سعودی قومی مرکز برائے فضلہ انتظام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ جلانے کی خلاف ورزی انتہائی خطرات اقدام میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

مرکز نے کہا کہ کھلے عام کوڑا جلانے کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 ملین ریال تک ہوسکتا ہے، یہ جرمانہ ماحول اور صحت عامہ کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اُن غلط طریقوں کو روکنے کے لئے ہے جو معاشرے اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ فضلے کو درست طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے اور کچرے کو بے ترتیبی سے جلانے سے اجتناب کیا جائے کیونکہ ہر باشعور فیصلہ ماحول اور انسانی صحت کے تحفظ میں کردار ادا کرتا ہے۔ مرکز نے تمام اداروں اور افراد سے اپیل کی کہ وہ منظور شدہ قوانین اور شرائط کی پابندی کریں اور کچرے کی قانونی اور معروف طریقوں سے تلفی کریں تاکہ جرمانوں اور سزاؤں سے بچا جاسکے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات