ڈاکٹر شہباز علی ملک کو مشرقِ وسطی میں "گلوبل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" ملنے پر ملک عبد الناصر خلجی ایڈووکیٹ کی مبارکباد

منگل 9 ستمبر 2025 17:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)پاپولر گروپ آف انڈسٹریز (PGI) کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر شہباز علی ملک (SAM) کو مشرقِ وسطی میں منعقدہ بین الاقوامی تقریب کے دوران گلوبل لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پر معروف قانون دان اور سماجی رہنما ملک عبد الناصر خلجی ایڈووکیٹ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ملک عبد الناصر خلجی ایڈووکیٹ نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر شہباز علی ملک کی یہ شاندار کامیابی ان کی ذاتی محنت اور وژن کا نتیجہ ہے، جو نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

یہ ایوارڈ عالمی سطح پر ہمارے ملک کی عظمت اور وقار کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز علی ملک کی کامیابیاں نئی نسل کے لیے عملی رہنمائی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان کی خدمات صنعت و تجارت کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک سنہری باب کی حیثیت رکھتی ہیں۔ملک عبد الناصر خلجی ایڈووکیٹ نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالی ڈاکٹر شہباز علی ملک کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ مزید مضبوط کرے۔